Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر

سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم، سیکٹر ای الیون کا لے آؤٹ پلان (ایل او پی ) اور این او سی (این او سی ) منسوخ کر دیا۔


سی ڈی اے پلاننگ وِنگ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم کا لے آؤٹ پلان 10 جون 2005 کو 811 کنال رقبے پر منظور کیا گیا تھا، جس میں رہائشی، کمرشل، ادارہ جاتی، پارکس و اوپن اسپیسز اور قبرستان کے لیے زمین مختص کی گئی تھی۔

منصوبے کے تحت 662 رہائشی پلاٹس کی منظوری دی گئی تھی جبکہ 332.85 کنال رقبہ سڑکوں، پارکس، قبرستان اور عوامی عمارتوں کے لیے سی ڈی اے کو ٹرانسفر کیا گیا تھا۔تاہم نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعدد خط و کتابت اور شرائط کی خلاف ورزی کے باعث اسکیم کا لے آؤٹ پلان اور این او سی منسوخ کیے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔