Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزسینئر صحافی کے ساتھ عمران خان کی تلخی کے معاملے پرقومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

سینئر صحافی کے ساتھ عمران خان کی تلخی کے معاملے پرقومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سینئر صحافی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تلخی کے معاملے پر قومی اسمبلی نے مذمتی قرارداد منظور کرلی۔قرارداد میں وزارت داخلہ کو سینئرصحافی اعجاز احمد کو تحفظ فراہم کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ سائبر کرائم ونگ صحافی کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کرے، یہ ایوان صحافی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ناشائستہ گفتگو اور دھمکیوں کی مذمت کرتا ہے، سینئر صحافی کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی گئی بلکہ سوشل میڈیا پر دھمکیاں بھی دی گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میڈیا نے عوام کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی، ہم ان کے کردار کو سراہتے ہیں، ہم اس معاملے کو مزید جاننا چاہتے تھے، ہم نہیں جانتے کہ وہاں جیل میں کیا معاملہ ہوا؟

اس سے قبل پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ سینئر صحافی اعجاز احمد نے اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر پارلیمانی رہنماں کو واقعیکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ ایسا رویہ قابل مذمت ہے، الزام تراشی اور دھونس و دھمکی پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔