Saturday, October 4, 2025
ہومبریکنگ نیوزعورت کی تعلیم، قوم کی ترقی

عورت کی تعلیم، قوم کی ترقی

تحریر: ارم باہو

کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کی عورتوں کے کردار میں پوشیدہ ہے۔ اگر آدھی آبادی کو نظر انداز کر دیا جائے تو کوئی معاشرہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان میں خواتین کی تعلیم اور شمولیت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ہمارے شہروں میں خواتین ڈاکٹر، استاد، صحافی اور افسر کی حیثیت سے نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ مگر دیہی پاکستان میں صورتحال مختلف ہے۔ آج بھی لاکھوں بچیاں اسکول سے باہر ہیں، کم عمری کی شادیاں عام ہیں اور خواتین کو کام کی جگہوں پر بے شمار مشکلات کا سامنا ہے۔ تعلیم کی کمی دراصل ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اس کے باوجود ہماری تاریخ حوصلہ افزا مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ مادرِ ملت فاطمہ جناح، قوم کے لیے قربانی کی روشن علامت ہیں۔ جدید دور میں ارفع کریم اور ملالہ یوسفزئی نے دنیا کو دکھایا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں۔ یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو خواتین ملک کا فخر بن سکتی ہیں۔قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان آج بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے: کوئی قوم اس وقت تک عروج حاصل نہیں کرسکتی جب تک اس کی عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔”

لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ہر بچی کو تعلیم دیں، محفوظ ماحول فراہم کریں اور خواتین کو برابری کے مواقع دیں۔ ایک بااختیار عورت ہی ایک تعلیم یافتہ نسل پروان چڑھاتی ہے اور مضبوط قوم کی بنیاد رکھتی ہے۔ اگر ہم نے اپنی بیٹیوں کو سنوار دیا تو پاکستان کا مستقبل یقینا روشن ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔