Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزپشاور جلسے پر عمران خان کو تحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ کی تصدیق

پشاور جلسے پر عمران خان کو تحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ کی تصدیق

راولپنڈی (آئی پی ایس )بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اہم ہدایات دی ہیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تفصیلات دونگا،بانی کے مطابق پارٹی عہدیداروں پر منحصر ہے کہ انہوں نے عوام کے ساتھ چلنا ہے یا پیچھے ہی رہنا ہے،بانی پی ٹی آئی کے مطابق جلسے کے انتظامات بہتر ہوسکتے تھے،بانی پی ٹی آئی تک جلسے سے متعلق کچھ معلومات پہنچی ہیں۔جلسے کی جگہ کے تعین پر بانی نے بات کی ہے۔

بانی تک معلومات پہنچی ہیں جلسہ گاہ میں انتظامات صحیح نہیں تھے مٹی اڑ رہی تھی۔جلسے میں جوتے دکھانے کے واقعہ پر بانی نے کہا ہم نے عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔علیمہ خان براہ راست پارٹی امور میں دخل اندازی نہیں کرتیں۔علیمہ خان صر بانی پی ٹی آئی کا پیغام عوام تک پہنچاتی ہیں۔بانی کی واضع ہدایات ہیں پارٹی عہدیداران اور لیڈران نے ہی پارٹی چلانی ہے۔جلسے پر عدم اطمینان کی بات نہیں کرونگا لیکن انتظامات پر انہوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ ریاست دوست بیانیہ ہے۔

آئین اور قانون ک بیانیہ ریاست مخالف بیانیہ نہیں ہوتا۔مجھے نہیں سمجھ آرہی آپ کس ریاست مخالف ٹویٹ کی بات کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی اور گنڈا پور صاحب کی میٹنگ سے متعلق گنڈا پور ہی بتا سکتے ہیں کیا بات ہوئی ہے۔نو مئی کے مقدمات واٹس ایپ پر چلائے جارہے ہیں۔بانی نے کہا ہے یہ انکے آئینی اور قانونی حقوق کی نفی ہے۔بانی نے کہا ہے واٹس ایپ ٹرائل کو ہائی کورٹ میں بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے۔بانی نو مئی کے ٹرائل میں نہ اپنے وکلا سے بات کرسکتے ہیں نہ گواہ کو دیکھ سکتے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔