Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزیمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ

یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایل پی جی ٹینکر پر 27 عملے کے ارکان سوار تھے جن میں 24 پاکستانی بشمول کیپٹن مختار اکبر، 2 سری لنکن اور 1 نیپالی شہری شامل تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی بندرگاہ راس العیسی پر ایل پی جی ٹینکر کھڑا تھا جو اسے 17 ستمبر 2025 کو اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔محسن نقوی نے کہا کہ حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پا لیا،

اس کے بعد حوثیوں کی کشتیوں نے جہاز کو روک لیا اور عملے کو جہاز پر ہی یرغمال بنا لیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ، ٹینکر اور اس کا پورا عملہ اب حوثیوں کی حراست سے آزاد ہے اور یمن کے پانیوں سے باہر نکل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سیکریٹری داخلہ خرم آغا، وزارتِ داخلہ کے دیگر افسران، عمان میں سفیر نوید بخاری اور ان کی ٹیم، سعودی عرب میں ہمارے ساتھیوں اور بالخصوص ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کے ان اہلکاروں کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں دن رات محنت کرکے ہمارے شہریوں کی بحفاظت رہائی کو اس وقت ممکن بنایا جب امید تقریبا ختم ہو چکی تھی۔اس سے قبل، سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملے کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی، جہاز میں موجود عملے کے 24 پاکستانی ارکان کی جانوں کو خطرہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔