Monday, October 6, 2025
ہومدنیاچین۔ہنگری ثقافتی تبادلہ تقریب "مستقبل کی جانب، تقدیر کا اشتراک" کا بوڈاپیسٹ میں انعقاد

چین۔ہنگری ثقافتی تبادلہ تقریب “مستقبل کی جانب، تقدیر کا اشتراک” کا بوڈاپیسٹ میں انعقاد

بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ اور ہنگری میڈیا سروس سپورٹ اینڈ ایسٹ مینجمنٹ فنڈ، ہنگری۔چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مستقبل کی جانب، تقدیر کا اشتراک” کے عنوان سے ایک ثقافتی تبادلہ تقریب ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں منعقد ہوئی۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم اوربن کی اسٹریٹجک قیادت میں، حالیہ برسوں میں چین۔ہنگری تعلقات کی اعلیٰ سطح پر ترقی جاری ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ماہر معمار لادیسلاو ہودیک کی مادر علمی میں اس ثقافتی تبادلہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس سے چین-ہنگری دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے ۔
اس موقع پر شرکاء نے دستاویزی فلم “لادیسلاو ہودیک” (ہنگریائی ورژن) بھی دیکھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔