Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم کی ہدایت پر ایف بی آرکا ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے اہم اقدام

وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف بی آرکا ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے اہم اقدام

اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈربورڈ آف ریونیو نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے تخمینہ شدہ مارکیٹ ویلیو کا کالم ہٹا دیا۔

ایف بی آر نے بتایا کہ وزیراعظم نے آئی آر آئی ایس ٹیکس ریٹرن میں نئے کالم کا جائزہ لینے کے لیے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی، جس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر مملکت خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی کے اجلاس میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ لگانے والا کام ہٹانے کی سفارش کر دی گئی اور وزیراعظم نے ٹیکس ریٹرن فائلنگ آسان بنانے کے لیے کمیٹی کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس گوشوارے جلد از جلد فائل کریں کیونکہ آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔