Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں: اویس لغاری

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں: اویس لغاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں۔وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کا مشکورہوں۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سیسفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نیڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیارکیں ،وزیراعظم کا مشکورہوں انہوں نے سفارشات کی منظوری دی ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سوست ڈرائی پورٹ پرٹیکس کا مسئلہ حل کیا جائے، وزیراعظم شہبازشریف گلگت بلتستان کے عوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ تاجربرادری کے مسئلے کے حل کے لیے تعاون پرجی بی حکومت کے شکرگزار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔