Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئرمحمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئرمحمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا

اسلام آباد (سب نیوز )اسلامی نظریاتی کونسل نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا ، اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے کے مطابق مرزا محمد علی کے کئی بیانات نقلِ کفر پر مشتمل ہیں،مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے۔نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پرانجنیئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔انجنیئر محمد علی مرزا نے بار بار نقلِ کفر پر مشتمل بیانات دہرائے۔گستاخانہ جملے دہرانے سے مرزا محمد علی کا جرم مزید سنگین ہوگیا۔

شرعی اصول ہے کہ کفر کے الفاظ صرف جائز دینی ضرورت پر نقل کیے جاسکتے ہیں۔کفر کے الفاظ صرف باطل کی تردید، تعلیم یا تنبیہ کے مقصد سے نقل کیے جاسکتے ہیں۔بلا ضرورت کفر آمیز کلمات دہرانا ناجائز اور سخت گناہ ہے۔حرمتِ رسول ۖ کے معاملے میں بلا ضرورت توہین آمیز جملے دہرانے کی قطعا اجازت نہیں۔انجینئر محمد علی مرزا پر توہین قرآن کی دفعات شامل کی جائیں۔محمد علی مرزا کے مسیحی عقائد پر الزامات پر مسیحی قائدین وضاحت کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔