اسلام آباد ، سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کے کھانا کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہو رہی ہے اس تصویر کی حقیقت سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ تصویر جعلی ہے اور آٹھ سال پرانی ہے ، دراصل یہ مناظر نومبر2013کی بگرام ایئربیس کی ہے اور امریکی فوجی اپنا تہوار منا رہے ہیں ،یہ تہوار ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو منایا جاتا ہے ،تھینکس گیونگ کے موقع پر خواتین اپنے ہاں آنے والے مہمانوں کے لئے دعوت کا اہتمام کرتی ہیں جن میں مرغی نما پرندہ،ٹرکی روسٹ کو روسٹ کر کے خاص طور پر ڈشز میں شامل کیا جاتا ہے ۔ٹرکی تھینکس گیونگ تہوار کی ایک خا ص ڈش ہے جس کے بغیر یہ تہوار مکمل نہیں ہوتا،۔تھینکس کیونگ امریکیوں کا پسندیدہ ترین تہوارسمجھا جاتا ہے جس کی ابتدا نومبر 1621میں اس وقت ہوئی جب یورپی تارکین وطن نے اچھی فصل کی خوشی میں یوم تشکر منایا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پرعوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی احساس پناہ گاہوں کو متنازعہ نہ بنائیں۔
ارشاد باری تعالیٰ !
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم لوگوں کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو۔
Quran 49:6گزارش ہے کہ برائے مہربانی احساس پناہ گاہوں کو متنازعہ نہ بنائیں pic.twitter.com/tblHiWkp0f
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 31, 2021
