Sunday, October 5, 2025
ہومپاکستانغزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان توانا آواز ہے،ذیشان نقوی

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان توانا آواز ہے،ذیشان نقوی

نیویارک:وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے یوتھ پروگرام سید ذیشان نقوی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے فلسطین کے حق احتجاجی مظاہرے میں شرکت ، جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطین کے حق میں مظاہرے میں مختلف ملکوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے،

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان نقوی نے اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے دہشت گردانہ اقدامات کو روک تھام کے لئے اقوام عالم کو عملی اقدامات لینا ہوں گے۔

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی پر نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف اسرائیلی درندگی کو جنرل اسمبلی میں بھرپور اٹھائیں گے، مسلم سربراہان نے صدر ٹرمپ سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔

پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور اور توانا آواز اٹھا رہا ہے۔اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے مسلم قیادت کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔مظاہرے میں شریک افراد نے اسرائیلی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور غزہ میں فوری جنگ بندی،خوراک کی رسائی اور اسرائیلی افواج کے فوری انخلاکامطالبہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔