Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات

نیویارک:(آئی پی ایس)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے خوشگوار اور غیر رسمی ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور مصافحہ کیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان 25 ستمبر کو ایک ون آن ون ملاقات کا امکان بھی زیر غور ہے جس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔