ابوظبی(سب نیوز ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔کامندو مینڈس 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل ہیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی تھی۔ایسے میں کامندو مینڈس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے پاتھن نسنکا 8، کوشل مینڈس صفر، پریرا 15، آسالنکا 20، ہاسارنکا 15 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ کرونارتنے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔
یوں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کو سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سری لنکا کو بنگلادیش جبکہ پاکستان کو بھارت نے ہرایا تھا۔ ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی امیدوں کا زندہ رکھنے کیلیے دونوں ٹیموں کا یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے ۔ شکست کی صورت میں اس ٹیم کا ٹورنا منٹ میں آگے جانے کا سفر انتہائی مشکل اور اگر مگر کا شکار ہوجائے گا۔