اسلام آباد (آئی پی ایس )شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاس میں ہوگی۔سرکاری ذرائع کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔
آج ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاس میں ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں رہنمائوں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔