Monday, October 6, 2025
ہومکامرسدنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا باضابطہ آغاز

دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا باضابطہ آغاز

بیجنگ :بحری جہاز “استنبول برج” نینگ بو ژو شان بندرگاہ کے بیلون ایریا سے روانہ ہو کر برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ ” فیلکسٹو ” کی جانب روانہ ہوا ۔ یہ دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا آغاز ہے ۔

تفصیلات کے مطابق “استنبول برج” نامی بحری جہاز آرکٹک کے شمال مشرقی بحری راستے سے ہوتے ہوئے براہ راست یورپ پہنچے گا اور فیلکسٹو پورٹ تک یک طرفہ نقل و حمل کا دورانیہ صرف 18 دن کا ہوگا۔ 2024 کے آخر میں نینگ بو ژوشان بندرگاہ سے جرمنی کی ول ہیمز ہیون بندرگاہ تک 26 دن کی “چین-یورپ ایکسپریس” سروس کے آغاز کے بعد یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

چین-یورپ آرکٹک فاسٹ شپنگ روٹ “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کے تحت ” آئس سلک روڈ ” کی تعمیر کا اہم عملی نتیجہ بھی ہے، جو چین کی اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ، کراس بارڈر ای کامرس، نئی توانائی اور دیگر صنعتوں کے لیے زیادہ تیز رفتار اور کم کاربن والی بین الاقوامی لاجسٹک سپورٹ کا انتخاب فراہم کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔