اسلام آباد(آئی پی ایس) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی مظہر اقبال کی اندوہناک سڑک حادثے میں موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مظہر اقبال کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مظہر اقبال ایک باصلاحیت صحافی تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سینئر صحافی مظہر اقبال کی وفات صحافت کے شعبے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔