اسلام آباد (سب نیوز) انتہائی افسوسناک خبر یہ ہے کہ اے ٹی وی کے سابق سینئر رپورٹر مظہر اقبال اسلام آباد روات ٹی چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔
حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب مرحوم اپنے گھر جا رہے تھے۔ راستے میں موٹر سائیکل سلپ ہو کر قریبی بیرئیر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سر پر شدید چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
مرحوم مظہر اقبال ایک باصلاحیت، مخلص اور پروفیشنل صحافی کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی اچانک وفات سے صحافتی برادری اور قریبی احباب گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔
مرحوم کی نماز جنازہ 23 ستمبر 2025 (بروز منگل) شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان اٹامک انرجی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی، روات اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔