Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزموجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے، سروے میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی

موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے، سروے میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی

اسلام آبادڈ (سب نیوز)پاکستان کی شہری آبادی میں موجودہ آمدن میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی۔پلس کنسلٹنٹ نے نیا سروے جاری کردیا جس 51 فیصد نے کہا کہ موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے۔ شہری آبادی میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی۔ گزشتہ سروے میں یہ شرح 25 فیصد تھی۔

حالیہ سروے میں مشکل سے گزارا ہونے کا کہنے والوں کی شرح 75فیصد سے کم ہوکر 49 فیصد ہوگئی۔سروے میں موجودہ بجٹ میں گزارا ہونے کا کہنے والے مرداور خواتین کی شرح بھی واضح طور پربڑھی 2024میں شہری آباد ی میں 28 فیصد مرد جبکہ حالیہ سروے میں 56 فیصد نے اخراجات پورے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔سروے میں شہری خواتین میں 44فیصد نیاپنے بجٹ میں اخراجات پورا ہونے کا بتایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔