اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج ،احتجاج کرنے والے وکلا کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،انتظار پنجوتہ، نعیم پنجوتہ، ایمان مزاری سمیت 150افراد نامزد،متن کے مطابق ملزمان نے چیف جسٹس ھائی کورٹ اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے۔وکلا کو منع کرنے پر آہنی مکوں سے حملہ کیا گیا۔تمام افراد وکلا کے یونیفارم میں ملبوس تھے۔انتظار پنچوتہ اور نعیم پنچوتہ چاقو اور چھری سے مسلح تھے۔اعلی عدلیہ کے جج کے خلاف نعرے بازی اور بار کو کمزور کرنے کی کی سازش کی گئی۔ریاست کے اہم ستون عدلیہ اور بار کو کمزور کر کے عوام میں خوف پھیلایاگیا۔
ہومبریکنگ نیوزوکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج
وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔