اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیرِ صدارت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈریپ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں وفاقی وزیر صحت کو سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کی اپگریڈیشن سے پیش رفت بارے بریفننگ دی گئی ۔
وزیر صحت نے کہا کہ ایکریڈیشن کے حصول سے ملک میں ادویات کے معیار کی جانچ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے تاکہ قومی سطح پر ادویات کی حفاظت اور موثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ڈریپ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کے میچورٹی لیول 3کے حصول کے لیے جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ ڈریپ کو ڈبلیو ایچ او میچورٹی لیول 3تک لانے کا عمل تیز کیا جائے ،ڈریپ کو جلد از جلد ڈبلیو ایچ او میچورٹی لیول 3 کے معیار تک پہنچایا جائے تاکہ پاکستان میں ادویات کی رجسٹریشن، نگرانی اور معیار کی جانچ کا نظام بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہو ، ڈریپ کی ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافہ نہ صرف ملکی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنائے گا مصطفی کمال بلکہ عالمی سطح پر اعتماد سازی اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا مصطفی کمال ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں۔