Tuesday, October 7, 2025
ہومتازہ ترینبانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری

راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاونٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی تین رکنی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے تاہم بانی پی ٹی آئی نے آج بھی تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔