Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزنومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 10 مقدمات میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 18 رہنماں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔جمعرات کو ملزمان کے اشتہار انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں، عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، احمد چھٹہ ،کنول شوزب، راشد شفیق،زر تاج گل،رائے مرتضی،رائے حسن نواز،احمد چٹھہ،محمد جاوید ،شبلی فراز،چوہدری آصف،بلال اعجاز،شکیل احمد خان،محمد اشرف خان شامل ہیں ۔اس سے پہلے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے،وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔