Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزیمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی

یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی

اسلام آباد (آئی پی ایس )سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر چار سے پانچ انٹرنیٹ کیبل کٹی ہیں، پاکستان کو آنے والی دو کیبلز متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سلو ہے، کیبلز کی بحالی میں چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ کیبلز کی بحالی کیلئے خصوصی کشتیاں چاہئیں ہوتی ہیں، تین مزید کیبلز 12 سے 18 ماہ میں آجائیں گی، تینوں کیبلز پاکستان کی یورپ سے کنیکٹوٹی کریں گی، تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہوچکے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر بہت سی سب میرین کیبل کٹی ہیں،

ایک یا دو نہیں چار سے پانج کیبل کٹی ہیں، یمن کی صورتحال کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے، پاکستان کو آنے والی دو کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کمپنیوں نے بینڈوتھ کو متبادل روڈ پر منتقل کیا ہے، کیبلز کی بحالی میں چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ کیبلز کی بحالی کیلئے خصوصی کشتیاں چاہئیں ہوتی ہیں، تین مزید کیبلز 12 سے 18 ماہ میں آجائیں گی، تینوں کیبلز پاکستان کی یورپ سے کنیکٹوٹی کریں گی، تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔