Monday, October 6, 2025
ہومپاکستانپٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا

پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ افراد کے ذریعے سرکاری امور انجام دیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔


سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں 45 سیٹوں پر صرف 9 پٹواری کام کر رہے ہیں جبکہ پٹواریوں نے اپنے طور پر منشی رکھے ہوئے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد کی پوسٹیں کسی اور صوبے کی نہیں ہیں، یہ لوکل پوسٹیں ہیں، فیڈرل کیڈر کی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا جائے تو یہ 9 پٹواری جیل چلے جائیں گے۔


عدالت نے ریمارکس دیے کہ چیف کمشنر کو تو فائدہ ہے کہ 9 افراد سے 45 افراد کا کام لیا جا رہا ہے، پورا نظام ہی ایمان داری کے بجائے بدنظمی پر چل رہا ہے۔بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔