Tuesday, October 7, 2025
ہومپنجابعوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود

عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود

ناقص صفائی پر ریسٹورنٹ سیل، عوامی مشکلات کا سبب بننے والے ٹرانسپورٹر مافیا کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ

حسن ابدال (نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے جی ٹی روڈ پر واقع ایک معروف ریسٹورنٹ پر اچانک کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔ ریسٹورنٹ سے باسی اور پرانا گوشت، خراب سلاد اور سڑی ہوئی چٹنی برآمد ہوئی جبکہ صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔

ملازمین گندے اور پسینے سے شرابور کپڑوں میں کھانا تیار کرنے اور پیش کرنے میں مصروف تھے جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔مزید برآں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر مین جی ٹی روڈ پر دو ویگنوں اور آٹھ رکشوں کو بھی بند کر دیا گیا۔چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری اور عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ ٹریفک جام اور عوامی مشکلات کا سبب بننے والے ٹرانسپورٹر مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔