Tuesday, October 7, 2025
ہومپاکستانسیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ

ملتان (سب نیوز)پنجاب کے سیلاب متاثرین میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بخار، جلدی امراض ، آشوب چشم ، ڈائریا ، سانپ اور کتے کے کے کاٹنے کے 33ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریوں کے مریضوں کی تعداد7 لاکھ55 ہزار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سانس کی تکلیف کیساتھ 5 ہزار مریض، بخار کے ساتھ4300،جلدی الرجی کے 4ہزار،آشوب چشم کے700مریض رپورٹ ہوئے۔سانپ کے کاٹنے کے5کیسز اور کتے کے کاٹنے کے20کیسز، ڈائریا کے 1900سے زائد مریض سامنے آئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں 405فکس کیمپس میں 2 لاکھ79ہزار مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔