Tuesday, October 7, 2025
ہومپاکستانتوشہ خانہ ٹو کیس کی ساڑھے 6گھنٹے طویل سماعت، دو وعدہ معاف گواہان پر جرح مکمل

توشہ خانہ ٹو کیس کی ساڑھے 6گھنٹے طویل سماعت، دو وعدہ معاف گواہان پر جرح مکمل

راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ساڑھے 6 گھنٹے طویل سماعت ہوئی۔ وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی اور سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ پر وکلائیصفائی نے جرح مکمل کر لی ۔ آئندہ سماعت پراستغاثہ کے دو مزید گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کر لیا گیا۔
سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیر محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان سترہ ستمبر کو بیان قلمبند کروائیں گے۔ اہم مقدمے میں مجموعی طور پر 16گواہان کے بیانات ریکارڈ کر کے جرح بھی مکمل کی جا چکی۔ کیس کی سماعت کیلئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور بیرسٹر علی ظفر کمرہ عدالت میں موجود تھے، دو گواہوں پر جرح مکمل ہونے کے بعد اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت بدھ 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔