اسلام آباد (سب نیوز)غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بنا کر 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 22 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب، کے پی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان کو جیوانی اور گبد پی بی 250 سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔