Friday, June 5, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناسلام آباد کے متعدد علاقوں اور گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد کے متعدد علاقوں اور گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت کے سات علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پابندیاں تا حکم ثانی برقرار رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا سیکٹرجی نائب تھری کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کے سبب 8 گلیاں بند کر دی گئیں۔علاوہ ازیں سیکٹرجی 7 ٹو، آئی ٹین ٹو،جی نائن ٹو کی متاثرہ گلیوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے سیکٹر جی نائن ون، ای الیون فور اور آئی ٹین فور کی متاثرہ گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں، متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن30 اگست سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔