Tuesday, December 23, 2025
ہومتازہ ترینسینیٹر فلک ناز چترالی نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے استعفیٰ دیدیا، پی ٹی آئی کے مستعفی سینیٹرز کی تعداد 10ہو گئی

سینیٹر فلک ناز چترالی نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے استعفیٰ دیدیا، پی ٹی آئی کے مستعفی سینیٹرز کی تعداد 10ہو گئی

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز چترالی نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے استعفی دیدیا ہے جس کے بعدمختلف قائمہ کمیٹیز سے مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 10 ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فلک نازچترالی نے تعلیم ،اقتصادی امور،موسمیاتی تبدیلی اور کم ترقیاتی علاقوں کے مسائل کی کمیٹیز سے استعفی دیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دیدیا ہے ، ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے بطور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی ، بطوررکن آئی ٹی،آبی وسائل اور انسانی حقوق کمیٹی سے استعفی دیا۔
ان کے علاوہ استعفی دینے والوں میں علی ظفر،فیصل جاوید،اعظم سواتی اور مرزامحمد، دوست محمد،ذیشان خانزادہ،فوزیہ ارشد اور نورالحق قادری استعفی دینیوالوں میں شامل ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔