Thursday, September 11, 2025
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس، ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست مقرر

بانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس، ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست مقرر

اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان جمعرات کو بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔بانی پی ٹی آئی نے 6 مئی 2023 کو یہ درخواست دائر کی تھی، پہلی سماعت کے بعد کل سماعت ہوگی۔17 اکتوبر 2023 کو پہلی سماعت ہوئی، 20 دسمبر کو نوسکوپ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔