Thursday, September 11, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد، بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد، بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کے تشدد پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیرمین بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے غیر مشروط معذرت کر لی۔اڈیالہ جیل کے پی ٹی آئی کارکنان نے مبینہ طور پر اپنے رہنما نعیم حیدر پنجھوتہ کی ہدایت پر طیب بلوچ، اعجاز احمد، فیصل حکیم اور غلام رسول قمبر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
پرتشدد واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کیخلاف راولپنڈی / اسلام آباد کے صحافی سراپا احتجاج تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی معذرت قبول کرتے ہوئے پی ایف یو جے نے احتجاج ختم کردیا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے نعیم حیدر پنجھوتہ کے اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس دینے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔