اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،گریڈ 22کے افسر انعام اللہ خان دھریجو کو صدر مملکت کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انعام اللہ خان دھریجو کا تعلق ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے اور وہ اس وقت سیکرٹری اسٹیبملشمنٹ ڈویژن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔
