Wednesday, September 10, 2025
ہومتازہ ترینٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت


اسلام آباد:ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نامزد ملزم عمر حیات کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر عدالت نے کیس کی کارروائی آئندہ سماعت تک مؤخر کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم کو مقدمے کا چالان فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ سنبل، اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 13 ستمبر 2025 کو مقرر کرتے ہوئے جیل حکام کو ملزم کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ ملزم عمر حیات نے دوستی کرنے سے منع کرنے پر نواجون ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔