Wednesday, September 10, 2025
ہومتازہ ترینخیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھا کر40 ہزار روپے مقرر کر دی

خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھا کر40 ہزار روپے مقرر کر دی


پشاور:خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نےکم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے بھر میں کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھانے کی منظوری دے کر اعلامیہ جاری کردیا۔

حکومت نے ماہانہ کم سے کم اجرت 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی، صوبے میں یومیہ اجرت 1538 روپے ہوگی، رواں مالی سال بجٹ میں اجرت 40 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سندھ میں جولائی کے مہینے میں کم از کم اجرت بڑھاکر ماہانہ 40 ہزار روپے کی گئی تھی، حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپےمقرر کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

حکومت سندھ کے کم از کم اجرتی بورڈ (مینیمم ویج بورڈ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپے مقرر کی گئی تھی، جب کہ نیم ہنرمند افراد کے لیےکم از کم اجرت 41 ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطاقب ہنرمندوں کےلیے کم از کم اجرت 48ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنرمند محنت کشوں کےلیے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔