Wednesday, September 10, 2025
ہومتازہ ترینقطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا


اسرائیل کے قطر پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

اسرائیل کے قطر پرحملے کے بعد عالمی منڈی میں ڈیلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل 62 ڈالر 63 سینٹ ہوگئی،جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر 39 سینٹ ریکارڈ کی جارہی ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد عالمی منڈیوں نئی بے یقینی پیدا ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارلحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے دوران رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا،حملے میں مرکزی قیادت محفوظ رہی تاہم خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہو گئے ہیں،جس کے بعد قطری وزیراعظم نے بھی اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔