Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانگرین پاکستان مہم کے تحت سی ڈی اے کی پارک انکلیو میں مون سون شجرکاری

گرین پاکستان مہم کے تحت سی ڈی اے کی پارک انکلیو میں مون سون شجرکاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے پارک انکلیو میں کلین پاکستان، گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کی اور سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگائے، جو شہریوں میں شجرکاری اور ماحول دوست رویہ اپنانے میں مدد گار ثابت ہوئی ،وفاقی دارالحکومت میں کلین پاکستان، گرین پاکستان ویژن کے تحت مون سون میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے، سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کو مزید سرسبز خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لئے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) شہر بھر میں مختلف مقامات پر شجرکاری میں مصروف ہے ۔رواں برس اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی کاوشوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، نجی و سرکاری اداروں کی اہم شخصیات سمیت اسلام آ باد کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پودے لگائے علاوہ ازیں سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ(ماحولیات)نے سی ڈی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے رواں برس ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں، چوراہوں، گرین بیلٹس، نالوں اور سڑکوں کے اطراف سلوپس اور مختلف پارکس میں پودے لگائیں ہیں، اس سلسلے میں جامع اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ متعلقہ سٹاف میں مختلف اوقات میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کی گئیں ہیںعلاوہ ازیں شہریوں کو براہ راست شجرکاری مہم میں شامل کرنے کے لئے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سٹالز لگا شہریوں میں مفت پودوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور ساتھ ساتھ مفت پودے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں واقع ون ونڈو سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔سی ڈی ایانتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کو مزید سر سبز، خوبصورت اور پرکشش بنایا جاسکے اور ساتھ ساتھ شہری اپنے گھروں اور گھروں کے اطراف بھی شجرکاری کریں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔