Wednesday, September 10, 2025
ہومکامرسچین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کا حجم مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں سرفہرست

چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کا حجم مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں سرفہرست


بیجنگ:چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے زیر اہتمام نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 2020 سے 2024 کے دوران، چین کی کل صنعتی اضافی مالیت 31.3 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 40.5 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ہے جبکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی اضافی مالیت 26.6 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 33.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

ملک کے “چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کے دوران، مینوفیکچرنگ سیکٹر کی اضافی مالیت میں 8 ٹریلین یوآن تک کا اضافہ متوقع ہے، جس کا عالمی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی میں 30 فیصد سے زیادہ شیئر ہو گا۔چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کا حجم مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ۔اطلاعات کے مطابق 2020 سے 2024 کے دوران، چین کی آلات کی مینوفیکچرنگ اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی مینوفیکچرنگ کی اضافی مالیت بالترتیب 7.9فیصد اور 8.7 فیصد کی سالانہ شرح نمو سے بڑھی ہے ۔

نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار 2024 میں 13 ملین گاڑیوں سے تجاوز کر گئی اور پیداوار و فروخت کا حجم مسلسل 10 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ علاوہ ازیں، جہازسازی کی بین الاقوامی مارکیٹ میں چین کا شیئر مسلسل سرفہرست ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں، چین میں دنیا کا سب سے بڑا اور وسیع ترین نیٹ ورک انفراسٹرکچر قائم کیا گیا ہے۔ فائیو جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 4.598 ملین تک پہنچ گئی ہے، اور اہم صنعتی انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے آلات کی کنکشن کی تعداد دس کروڑ سے زیادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔