گھوٹکی (سب نیوز)دریائے سندھ کے قریب کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 260 سے زائد ڈاکووں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے اور ہتھیار ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے حکومت سے ان کی معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے لیے سہولت فراہم کرنے کی شرط عائد کی ہے۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دریائی علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال ڈاکوں کی ہتھیار ڈالنے کی خواہش کی ایک بڑی وجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت پر کچہ ایریاز مانیٹرنگ کمیٹی(کے اے ایم سی)کے افتتاحی اجلاس میں غور کیا گیا، جس میں جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، سیکیورٹی صورتحال اور صوبائی حکومت کی مجموعی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ لاڑکانہ پولیس نے اعلی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ کچے کے علاقے میں 260سے زائد ڈاکو ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر ہتھیار ڈالنے کے خواہش مند ہیں۔
سندھ،کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔