Wednesday, September 10, 2025
ہومپاکستانمیڈیا نمائندگان پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ

میڈیا نمائندگان پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ

راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے کیس میں پولیس نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 21-آئی لگائی جائے گی، جو میڈیا نمائندگان کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے، ڈرانے، دھمکانے اور تشدد سے متعلق ہے۔ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر رینک کے افسر کے سپرد کی جائے گی تاکہ تحقیقات موثر انداز میں آگے بڑھائی جا سکیں۔
دریں اثنا صحافیوں پر تشدد کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کر دیا گیا ، جہاں جج امجد علی شاہ نے ملزمان راجا سرفراز اور چوہدری نوید کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ شناخت پریڈ کا عمل مکمل کر کے 23 ستمبر کو پیش کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔