Wednesday, September 10, 2025
ہومتازہ ترینایپل کا بڑا ایونٹ: آئی فون 17 سیریز، واچ الٹرا 3 اور ایئرپوڈز پرو 3 آج متعارف

ایپل کا بڑا ایونٹ: آئی فون 17 سیریز، واچ الٹرا 3 اور ایئرپوڈز پرو 3 آج متعارف


نیویارک (شاہ خالد )معروف امریکی کمپنی ایپل کی آئی فون17 سیریز کو آج بروز منگل 9ستمبر کو متعارف کرایا جارہا ہے، اس کے ساتھ واچ الٹرا 3 اور ایئرپوڈز پرو 3 کی بھی رونمائی کی جائے گی۔


رپورٹ کے مطابق ایپل5 سال بعد اپنے فلیگ شپ آئی فون کو نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کرنے جا رہا ہے۔ ایونٹ کو “Awe Dropping”کہا جا رہا ہے۔
اس بار ایپل بالکل نیا ڈیزائن لا رہا ہے جس میں چار ماڈلز متوقع ہیں، جیسے کہ آئی فون17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس اور نیا آئی فون 17 ایئر پرو ماڈلز میں بالکل نیا کیمرہ ڈیزائن کیا گیا ہے، نیا فون آئی فون 16 پلس کی جگہ متعارف کرایا جائے گا۔


پرو ماڈلز میں نیا بڑا کیمرہ ڈیزائن اور اے19 پرو چپ شامل ہوگی جبکہ عام آئی فون17 میں 6.3انچ اسکرین اور پہلی بار پروموشن فیچر موجود ہوگا۔
آئی فون17 ایئر سب سے منفرد ہے جو صرف 5.5 ملی میٹر پتلا ہوگا۔ اس میں ایک ہی بیک کیمرا اور صرف ای سم چلے گی۔
، اس کی بیٹری محض 2800 ایم اے ایچ کی ہو گی جسے آئی او ایس 26 کے فیچرز سے زیادہ وقت تک چلنے کے قابل بنایا جائے گا۔ فون کے بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہو گا۔
اس کی قیمت بیس ماڈل اور پرو ماڈلز کے درمیان ہوگی۔اس بار ایپل نئے کلرز بھی دے رہا ہے، جن میں پرو ماڈلز کے لیے اورنج کلر شامل ہے۔


ایپل واچ الٹرا تھری میں نیا ڈیزائن، بڑی اسکرین، تیز ایس الیون چپ اور فائیوجی سپورٹ ہوگی۔ ایپل واچ سیریز الیون میں زیادہ روشن اسکرین ہوگی مگر ڈیزائن وہی پرانا رہے گا۔
ایپل واچ ایس ای سستا ورژن ہے، اسے تیز چپ اور بہتر اسکرین کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ بچوں کے لیے فون کا متبادل بھی بنایا جا رہا ہے۔


ایپل ہیلتھ فیچرز پر بھی کام کر رہا ہے، جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر معلوم کرنے والا فیچر، جو اگلے سال نئی ہیلتھ پلس سروس کے ساتھ آئے گا۔
ایپل تین سال بعد نئی ایئرپوڈز پرو تھری لانے جا رہا ہے۔ جس میں اہم فیچرز شامل ہیں، ہارٹ ریٹ مانیٹر، چھوٹا چارجر کیس اور لائیو ٹرانسلیشن (زبانوں کا براہِ راست ترجمہ)۔ یہ فیچر آئی او ایس 26 اور آئی پوڈز 26 کے ساتھ کام کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔