Wednesday, September 10, 2025
ہومتازہ تریننیتن یاہو نے فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا

نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ شہر کے باشندوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے سے نکل جائیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے پر اپنی زمینی اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے دو دن میں 50 دہشت گرد ٹاورز کو تباہ کیا ہے، اور یہ صرف ابتدائی مرحلہ ہے۔ غزہ شہر میں زمینی کارروائی کو مزید شدت دی جائے گی۔ میں مقامی لوگوں کو صاف صاف کہتا ہوں کہ آپ کو وارننگ دی جا چکی ہے ابھی نکلیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں ہوا کے طوفان کی مانند بمباری شروع کر دی ہے جسے انہوں نے زبردست طوفان قرار دیا ہے، اور حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے تمام یرغمالیوں کو آزاد نہ کیا اور ہتھیار نہ ڈالے تو یہ علاقہ مکمل تباہی کے دہانے پر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔