اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام
اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ6ستمبر ہماری خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کا روشن اور سنہری باب ہے، پاکستان ایک بہادر قوم جو اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ، اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مقابلے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ دفاع کے موقع پرافواجِ پاکستان اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، 6ستمبر ہماری خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کا روشن اور سنہری باب ہے، 65 کی جنگ میں افواجِ پاکستان کی جرات اور شجاعت آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے،پاکستان ایک بہادر قوم جو اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج نے بہادری سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا،1965 کی طرح اب بھی دشمن کو شکست ،عالمی سطح پر رسوائی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور قیامِ امن کے نئے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ آئندہ نسلوں کو خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان دیں ،قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ،اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مقابلے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا،ملک بھر کی بزنس کمیونٹی دشمن کی ہر مہم جوئی کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔