اسلام آباد (ایڈیٹر انویسٹیگیشن) ڈریپ ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول ذیشان نذیر کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈریپ کراچی عبدالرسول شیخ کی زیر نگرانی ڈرگ انسپکٹر طاہر وقاص اور ایف آئی اے کراچی کی ٹیم نے ایک مشترکہ کاروائی میں جیلانی ٹاور کمرہ نمبر 313 جناح روڈ کراچی پر چھاپہ مارا جہاں سے متعدد نان رجسٹرڈ اور ممکنہ جعلی ادویات کو برآمد کرکے سیل کردیا گیا ہے جبکہ ان ادویات کے سمپل بھی لے لیے گئے ہیں ،، تاہم نان رجسٹرڈ اور ممکنہ جعلی ادویات کی تحیقات کا عمل جاری ہے ڈریپ آفیشل کا کہنا ہے کہ تمام اقدمات قانون کے تقاضے پورے کرنے کے بعد عمل میں لائے گئے ہیں



