Saturday, September 6, 2025
ہومپاکستانعلیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی

علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی

راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کیخلاف پی ٹی آئی نے تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دیدی۔
پی ٹی آئی نے کارروائی کے لیے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خانم پر نامعلوم افراد نے انڈا پھینکا ہے جن میں تین خواتین سمیت 7سے 8لوگ شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے 7سے 8نامعلوم افراد صبح سے ہی اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر موجود تھے۔ جیل انتظامیہ اور ایلیٹ فورس کو مشکوک افراد کے بارے میں اطلاع کردی تھی۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی نظر آسکتے ہیں، جیل انتظامیہ، پولیس اور پنجاب حکومت عمران خان کی بہنوں پر حملہ کروارہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز، علیمہ خانم پر حملے کرواکر انہیں سوشل میڈیا پر بدنام کروانا چاہتی ہیں، نامعلوم افراد اور پولیس کی زیر حراست خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔