Saturday, September 6, 2025
ہومپاکستانپنجاب حکومت کا گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025کا اعلان، مریم اورنگزیب سربراہ نامزد

پنجاب حکومت کا گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025کا اعلان، مریم اورنگزیب سربراہ نامزد

لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025 کا اعلان کر دیا، گرانٹ ان ایڈ پالیسی کے تحت 10 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
کمیٹی کی سربراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ہوں گی، کمیٹی گرانٹ اِن ایڈ کیسز کا جائزہ لے کر کابینہ کو سفارشات دے گی۔گرانٹ اِن ایڈ کے تسلسل یا نئے مقاصد کے لیے درخواستوں پر فیصلہ کرے گی، اگر ایک ہی مقصد کے لیے رقم مختلف نوعیت میں مانگی گئی ہو تو کمیٹی کیس کابینہ کو بھیجے گی۔گرانٹ اِن ایڈ کی بندش یا قبل از وقت خاتمے کے معاملات پر بھی کمیٹی فیصلہ کرے گی، کمیٹی فنڈز کی منظوری کے لیے سفارشات کابینہ کو بھجوائے گی۔
اضافی بجٹ گرانٹ یا تھروگھ سپلیمنٹری گرانٹ کیسز پر بھی سفارشات کابینہ کو جائیں گی، کمیٹی میں وزیرقانون، وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ممبر نامزد کئے گئے ہیں۔سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، سیکرٹری آئی اینڈ سی بھی کمیٹی میں شامل، متعلقہ محکمے کے سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری فنانس (بجٹ)بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی کے فیصلے حتمی سفارش کے طور پر صوبائی کابینہ کو پیش ہوں گے، گرانٹ اِن ایڈ کے تمام کیسز کابینہ کی منظوری کے بغیر منظور نہیں ہوں گے۔کمیٹی حکومت پنجاب کے مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔