واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر بھارت اور روس کی چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی نزدیکی کو موضوع بنایا ہے اور ان ممالک کے رہنماوں کی شی جن پنگ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ اس ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد یہ دونوں ممالک گویا چین کے اثر میں آ گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت اور روس اب چین کے سب سے گہرے اور تاریک دائرے کا حصہ بن چکے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ان کا مشترکہ مستقبل خوشحال اور طویل ہوٹرمپ کے اس بیان پر ابھی تک بھارت، روس اور چین کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ صدر شی جن پنگ نے چینی شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کی جس میں 20 سے زائد غیر مغربی ممالک کے رہنما شریک ہوئے، شرکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل تھے۔اجلاس کے دوران پیوٹن اور مودی کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چینی صدر کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، جس کے بعد تینوں رہنما شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔
ہم نے چین کے ہاتھوں بھارت اور روس کو کھو دیا، مستقبل کے لیے دعا گو ہوں، صدر ٹرمپ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔