Tuesday, September 9, 2025
ہومبریکنگ نیوزکنگ سلمان ریلیف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین میں ایمرجنسی امدادی سامان کی تقسیم

کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین میں ایمرجنسی امدادی سامان کی تقسیم

اسلام آباد۔

کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ امداد سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، دیر بالا، دیر پائیں، صوابی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف نے 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجزمختص کیے ہیں۔ ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، پانی کے کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔ ہر فوڈ پیکج، جس کا وزن 95 کلوگرام ہے، میں آٹا، چینی، دالیں اور خوردنی تیل شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

امدادی سامان کی تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا اور کنگ سلمان ریلیف کے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے شفاف اور بروقت کی جا رہی ہے۔

یہ اقدام مملکت سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ریلیف کے ذریعے پاکستان کے عوام کے ساتھ ہر مشکل وقت میں انسانی ہمدردی اور عملی تعاون کے عزم کی تجدید ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔