Friday, September 5, 2025
ہومپاکستانعمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ

عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ

لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی 2023جلا وگھیراو کے کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خان اور والد سہیل امیر بھی کمرہ عدالت پہنچے۔شاہ ریز کے وکیل رانا مدثر نے عدالت میں دلائل دیے اور موقف اپنایا کہ شاہ ریز پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کارکنان کو اکسایا ہے، ہر قسم کی تفتشی کی گئی ہے اس مقدمہ میں ہر شحص کی جیو فنسنگ کی گئی۔
انہوں نے استدلال کیا کہ شاہ ریز کے خلاف ایسا کوئی ثبوت بھی صفحہ مثل پر موجود نہیں، چالان میں سب چیزیں واضح ہیں، اس میں نامزد ملزمان، نامعلوم ملزمان کا ذکر موجود ہے، لیکن شاہ ریز کا کہی بھی ذکر نہیں کیا گیا، کسی تفتشی نے بھی کوئی بیان نہیں دیا۔اپنے دلائل میں وکیل نے مزید کہا کہ 28 ماہ بعد انہوں نے گرفتار کیا اور ملزم کی والدہ، بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں جو اپنے بھائی کی رہائی کی اواز اٹھاتی ہیں، ان کی اواز دوبانے کے لیے یہ گرفتاری کی گئی۔رانا مدثر نے کہا کہ شاہ ریز چترال میں موجود تھا، تمام لوگوں کے بیان حلفی موجود ہیں کہ شاہ ریز 6 سے 12 مئی تک وہاں موجود تھا، شاہ ریز اکسورڈ کا طالب علم ہے۔
عدالت نے کہا کہ اپ جلدی دلائل مکمل کریں، میں نے جیل جانا ہے، یا آپ باقی دلائل جیل آکر دے دیں۔رانا مدثر نے کہا کہ کھیلنے کے لیے بیرون ملک جانا تھا، 28ماہ بعد جاکر شاہ ریز پر ایک ٹنڈا ڈال دیا گیا ہے، آج تک کسی افسر نے طلب نہیں کیا، اسی کیس میں 500ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ وائری فیکشن نہیں ہوسکی ابھی تک، شاہ ریز کے دوستوں کی فیس بک سے تصویر لی گئی ہیں، اس کی اپنی فیس بک پر کوئی تصویر نہیں ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔