Thursday, September 11, 2025
ہومپاکستانوی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا معطل،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا معطل،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز) وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا کو معطل کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان(عرف رضی دادا)کو معطل کردیا ہے۔پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی اسکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی۔یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ پرسنل-II محمد ابراہیم کی جانب سے جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ رضوان الرحمان نے اپنے ایک ولاگ میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کچھ نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے، وہ پی ٹی وی کے پروگرام سیاست ٹونائٹ میں بطور تجزیہ کار شریک ہوتے تھے۔

WhatsApp Image 2025 09 02 at 7.34.13 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔